the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بھوپال کے سہ روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز 26 نومبر سے ہو گا۔عالمی تبلیغی اجتماع میں ملک و بیرون ملک سے پندرہ لاکھ سے زائد فرزندان توحید کی شرکت متوقع ہے ۔ عالمی اجتماع میں جماعتوں کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے اس سال اس کے دائرے کو اور وسیع کیا جا رہا ہے۔ بھوپال کا سہ روزہ عالمی تبلیغی اجتماع اس بار بھی اینٹ کھیڑی میں منعقد کیا جائے گا ۔ سہ روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز اڑسٹھ سال قبل ایشیا کی بڑی مسجد تاج المساجد میں شروع کیا گیا تھا۔ آج لوگ جس عالمی تبلیغی اجتماع میں لاکھوں کی تعداد میں فرزندان توحید کو دیکھ رہے ہیں جب 1947 میں یہ اجتماع شروع کیا گیا تھا تو اس کی حیثیت مقامی تھی اور اس میں کل 14 لوگوں نے شرکت کی تھی ۔ اب اسی اجتماع میں لاکھوں کی تعداد میں فرزندان توحید ہر سال شرکت کرتے ہیں۔ 2001 تک اجتماع کا انعقاد ایشیا کی بڑی مسجد تاج المساجد میں ہی کیا جا تا تھا لیکن جب اجتماع میں فرزندان توحید کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی اور ایشیا کی بڑی مسجد تاج المساجد نے



اپنی تنگ دامنی کی شکایت کی تو عالمی اجتماع کو بھوپال کے اینٹ کھیڑی میں منتقل کر دیا گیا ۔ اس سال بھی عالمی اجتماع کا انعقاد اینٹ کھیڑی میں کیا جائیگا ۔ اینٹ کھیڑی میں سہ روزہ عالمی اجتماع کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ اجتماع کی تاریخ اور اس کا پس منظر کیا ہے اس کے بارے میں ممتاز عالم دین مولانا سید شرافتعلی ندوی کچھ اس طرح بتاتے ہیں ۔عام طور پر کسی پروگرام کے انعقاد کے لئے رقم کی ضرورت ہوتی ہے اور لوگ اس کو لیکر بہت پریشان ہوتے ہیں ۔ لیکن بھوپال کے عالمی اجتماع کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے لئے کبھی کسی سے کوئی چندہ نہیں لیا جاتا ہے ۔ یہاں پرتمام لوگ رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات انجام دیتے ہیں ۔ اجتماع کا مقصد اللہ کے پیغام کو اللہ کے بندوں تک پہنچانا ہے ۔
عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد حالانکہ نومبر میں ہے لیکن ابھی سے ہی شہر میں جماعتوں کے آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ جماعتوں کو ابھی شہر کی مساجد میں رکھا جا رہا ہے یہاں سے انہیں 25 نومبر کو اجتماع گاہ منتقل کیا جا ئے گا ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.